پنجاب میں کالجز کھولنے، داخلوں کیلئے پالیسی تیار

0

لاہور: طلبا کیلئے تعلمی سلسلہ بحال کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلے  کرلئے، کالجز میں داخلوں کیلئے پالیسی  تیار کر کے منظوری کیلئے وفاق کو بھیج دیا۔

مجوزہ پالیسی  کے مطابق 10 جولائی کے بعد فرسٹ ایئر میں داخلوں کی تیاری شروع کردی جائے گی، تمام داخلے آن لائن ہوں گے۔

تعلیمی بورڈز کی جانب سے دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد کالجز میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری کردی جائیں گی۔

پنجاب حکومت نے کالجز میں تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کرونا  صورتحال کی وجہ سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ تمام کالجز میں 2 شفٹوں کا نظام نافذ کیا جائے، تاکہ کلاسز میں  طلبا کی تعداد کم رکھی جاسکے۔

آنرز کی کلاسز صبح سے دوپہر12 بجے تک جبکہ ماسٹرز کی کلاسز دوپہر 12 سے سہ پہر 4 بجے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.