ایران میں کرونا صورتحال بگڑنے لگی، 200 سے زائد اموات

0

تہران: ایران میں کرونا سے صورتحال  تیزی سے بگڑی رہی ہے، اور منگل کو اس وبا سے 200 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیر حسام الدین آشنا نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کرونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور ہر دس منٹ میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے ہلاک ہورہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایران میں منگل کو کرونا سے ہلاکتیں 163 سے بڑھ کر 200  تک پہنچ گئیں، جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ کی  حد کو چھورہی ہے۔

لاک ڈاؤن نرم کرنے کے بعد سے ایران میں کرونا کیسز تیزی سےبڑھنا شروع ہوگئے تھے، اور اب یہ  دوبارہ خطرناک زون میں چلے  گئے ہیں۔

ایرانی صدارتی مشیر حسام الدین نے بھی اپنے ٹوئٹ میں صورتحال کی سنگینی کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی وجہ سے ہر 10منٹ میں ایک مریض دم توڑ رہا ہے۔

ایرانی حکام مسلسل عوام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں، اور بغیر ماسک گھروں سے نہ نکلیں، لیکن اس کے باوجود عوام کی طرف سے لاپروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.