بینک اب ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، پرانے اوقات بحال

0

کراچی: عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے پیر سے بینکوں کے معمول کے اوقات بحال کردئیے گئے ہیں۔

کرونا بحران کی وجہ سے بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے دن 3 بجے تک مقرر کئے گئے تھے، تاہم ان اوقات کار سے تاجر برادری اور عام کھاتیداروں کو مشکلا ت کا سامنا تھا ، جسے دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں میں کرونا وائرس کی وبا سے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیئے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 5:30 تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا۔ جب کہ جمعے کو بھی تمام بینک صبح 9 بجے سےشام 5:30 تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے2:30 بجے تک ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.