میرشکیل کیلئے وکلا رہنماجمع کرنا بھی کام نہ آیا، ضمانت مسترد

0

لاہور: جنگ اور جیو میڈیا گروپ کے مالک میرشکیل الرحمن کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کردی ہے ، میرشکیل پر نوازشریف سے ان کی وزارت اعلیٰ پنجاب کے دور میں ایک ایک کنال کے 54 سرکاری پلاٹ لینے کا الزام ہے ،نیب کےمطابق میر شکیل نے ان پلاٹوں کے ساتھ سڑک کی زمین پر بھی قبضہ کرلیا تھا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر جنگ اور جیو گروپ کے صحافیوں نے بڑے بڑے وکلا اور سیاسی رہنماؤں کو بھی مدعو کررکھا تھا، جس کا مقصد مبصرین کے مطابق عدالت کو دباؤ میں لینے کی کوشش تھا، تاہم عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست مسترد کردی، جس کے بعد میرشکیل الرحمن کی جلد رہائی کی امید ختم ہوگئی، تاہم میر شکیل جیل کے بجائے اسپتال میں قید کاٹنے کی سہولت سے ضرور فیض یاب ہورہے ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے سماعت شروع کی تو کمرہ عدالت بھرا ہوا تھا، وکلا تنظیموں کے رہنما سپریم کورٹ بار کے صدر قلب حسن، پاکستان بار کے صدر عابد ساقی، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احسن بھون، اعظم نذیر تارڑراور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ بھی عدالت میں موجود تھے، فاضل بینچ نے میرشکیل کے وکلا اور نیب کے پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے میرشکیل کی ضمانت مسترد کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.