یواے ای میں گھر سے بھاگنے والی لڑکی مل گئی، افواہیں پھیلانے پر کارروائی کا انتباہ

0

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ سےلاپتہ ہونے والے 13 سالہ لڑکی کو تلاش کرلیا گیا،لڑکی کو اس کے خاندان کے حوالے کردیا  گیا ہے ۔

خلیجی اخبار کے مطابق راس الخیمہ سے تعلق رکھنےوالی 13 سالہ لڑکی  دو روز قبل  گھر سےغائب ہوگئی تھی، ا س کے گھر والوں کو شبہ تھا کہ لڑکی کو کسی نے اغوا کرلیا ہے،جس پر پولیس نے خصوصی ٹیمیں بنا کر لڑکی کی تلاش شروع کی، تو مذکورہ لڑکی  شارجہ سے مل گئی۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا،بلکہ وہ کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے خود گھر سےبھاگ گئی تھی،اور شارجہ آگئی،پولیس نے لڑکی کو شارجہ پولیس کی مدد سے تلاش کرکے اس کے  اہلخانہ کےحوالےکردیا ہے۔

افواہوں پر انتباہ

 لڑکی کے  گھر سے بھاگنے کے متعلق  سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ، جس پر   پولیس حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ  غیر مصدقہ اور جھوٹی باتیں پھیلانے سے باز رہیں ،  کوئی بھی چیز  آن لائن شئیر کرنے سےقبل اس کی تصدیق کرلی جائے ،ورنہ   ذمہ داران کیخلاف  کارروائی کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.