پی آئی اے کا دبئی کیلئے آپریشن دوبارہ بحال

0

دبئی: قومی انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنا آپریشن دوبارہ بحال کردیا ہے۔

پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحال کر دیا ہے اور جمعرات سے  پروازیں روانہ ہونا شروع ہوگئی  ہیں، اس  سے پہلے پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یکطرفہ پروازیں چلا رہی تھی ، اور پاکستان سے خالی طیارے  جاتے تھے، تاہم  کھلنے کے بعد اب  مسافر پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لئے سفر کر سکیں گے۔

تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی،متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پُر کرنا لازم ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کی  جا سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.