جنوبی کوریا: سیئول کے مئیر کی لاش پہاڑ سے برآمد، خود کشی کا شبہ

0

سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے میئر اور متوقع صدارتی امیدوار پارک وان سون مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

ان کی بیٹی نے بدھ کو ان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم بعد میں ان کی لاش پہاڑی علاقے سے ملی ہے، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وان سون سے شرمندگی سے بچنے کیلئے خودکشی کی ہے، کیوں کہ ایک سابق ملازمہ نے پارک وان سون پر ہراساں کرنے کا الزام لگا یا تھا اور ان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے شمال میں واقع علاقے سے ان کی لاش ملی ہے۔اسی علاقے میں رات آخری مرتبہ ان کے فون کے سگنل کا سراغ ملا تھا۔مئیر کی لاش ایک پہاڑ سے ملی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر موہین نے بھی 2009 میں خودکشی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.