کرونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مرنے والے ہیں، بھارت سمیت 8 ممالک خطرناک قرار

0

لندن: کرونا کے باعث دنیا میں غربت اور قحط بڑھ رہا ہے اور صورتحال یو نہی خراب ہوتی رہی تو سال کے آخر تک بھوک سے ہونے والی اموات کرونا سے مرنے والوں سے زیادہ ہوجائے گی، یہ انتباہ عالمی تنظیم آکسفیم نے جاری کیا ہے۔

تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ سال کے آخر تک بھوک سے یومیہ اموات 12 ہزار تک پہنچ سکتی ہیں۔ تنظیم نے اس حوالے سے 10 ملکوں کو خطرناک قرار دیا ہے، جن میں بھارت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ جنگ زدہ یمن۔ جنوبی سوڈان۔

جنوبی امریکہ کا ملک وینزویلا ،جنوبی افریقہ اور برازیل شامل ہیں، “دی ہنگر وائرس” یعنی بھوک کا وائرس کے نام سے جاری رپورٹ میں تنظیم نے خبردار کیا ہے ان ممالک میں کرونا اثرات کی وجہ سے کئی ملین افراد بھوک اور قحط کے خطرے سے دوچار ہیں اور ان کیلئے جلد اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھوک کے بحران سے خواتین اور وہ گھرانے جن کی کفیل خواتین ہیں۔ زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

آکسفیم کا کہنا ہے کہ کرونا ان کئی ملین لوگوں کیلئے آخری تنکا ثابت ہوا ہے جو پہلے ہی جنگوں۔ موسمیاتی تبدیلی اور خوراک کے ٹوٹتے نظام کی وجہ سے غذائی قلت کا شکار تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.