جاپان میں امریکی فوجیوں میں کرونا پھیلنے سے مقامی آبادی خوف کا شکار

0

ٹوکیو: جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں میں کرونا پھیل گیا ، جس سے مقامی جاپانی آبادی بھی تشویش کا شکار ہوگئی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق متاثرہ فوجیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہوسکتی ہے ،تاہم امریکی حکام نے کوئی تعداد جاری نہیں کی، جاپان کی سیکورٹی کیلئے اوکیناوا کے قریب 50 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں، تاہم مقامی آبادی کی طرف سے ان کیخلاف ماضی میں احتجاج بھی ہوتا رہا ہے ، مقامی جاپانیوں نے جزیرے میں امریکی فوجیوں میں کرونا پھیلنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، اور معلومات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری طرف 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.