ایران کی ایک اور تنصیبات میں آگ لگ گئی

0

تہران: ایران کی اہم تنصیبات میں پراسرار آتشزدگی کا سلسلہ جاری ہے، اور تازہ واقعہ میں ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ میں آگ لگی ہے۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی ’’ارنا‘‘ کے مطابق جنوبی مغربی علاقے میں واقع پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی  ہوئی ہے،  حکام نے اس کی وجہ  تیل کا رساو قرار  دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ آگ سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،  آگ پر 10 منٹ میں قابو پالیا گیا۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری آگ لگنے کے واقعات کی کڑی سے بھی جوڑا جارہا ہے، جس میں اب تک ننطاز کے ایٹمی پلانٹ سمیت بہت سی ایرانی تنصیبات لپیٹے میں آچکی ہیں، اور ان واقعات میں اسرائیل کا ہاتھ ہونے کے اشارے بھی ملے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.