ازبکستان کے قومی دن پر استنبول قونصلیٹ میں تقریب

0

استنبول: ازبکستان کے قومی دن کے موقع پر ازبک قو نصلیٹ استنبول میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں تاریخی ترک سیریل  ارطغرل کے کرداروں نے بھی شرکت کی ان میں ارطغرل کے ساتھی دووان کا کردار ادا کرنے والے اداکار بھی موجود تھے۔

تقریب میں ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنما خالد جوئیہ بھی مدعو تھے اور انہوں نے بھی ارطغرل غازی سیریل کے کرداروں سے بات کی،اور انہیں پاکستان میں ڈرامے کی مقبولیت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ترک اداکاروں نے پاکستان کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوست ملک کے عوام کی محبت کبھی بھلا نہیں سکتے،اور وہ جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.