کشمیریوں پر ظلم و ستم میں ہندوستانی افواج و حکمرانوں نے نازیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، صدر آزاد کشمیر

0

برلن :(رپورٹ: مطیع اللہ ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہاہےکہ ایک سال سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر اعلانیہ کرفیو نے عوام کوجذباتی کردیا ہیں جوکسی بھی وقت لوہے کے چنے ثابت ہوسکتےہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے ہی گھروں میں پابند سلاسل ہیں ہم ایک ایسی جنت نظیر کی بات کررہے ہیں جس کیلئے ہمارے بزرگوں  نوجوانوں نے قربانی دی۔

گزشتہ 70 سالوں سے جاری ظلم و ستم میں ہندوستانی افواج و حکمرانوں نے نازیوں کو پیچے چھوڑ دیا ہے جبکہ پچھلے ایک سال میں بھارتی جا برا نہ تسلط و ظالم میں مزید اضافہ ھوا نوجوانوں کو گھروں اٹھاکر شہید کرنا،ہندوؤں کو کشمیر میں بسانے اور جوان لڑکیوں کو بےجاحبس بے جا رکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی اور نوجوانوں میں لاوا پھوٹ پڑا ہیں جس کو بھارتی افواج سمیت دنیا کی کوئی طاقت سنبھال نہیں سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانی و تحریک کشمیر کے نمائندوں کے زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم انسانی حقوق کے ہر دروازے کو کھٹکھٹایاہے،اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر ملک کو کشمیر میں جاری ہندوستانی مظالم کی روداد سنائی ہیں،گزشتہ دوسالوں سے کشمیرکے ایشو کو اب انسانی حقوق کے علمبرداروں نے سنا کی جسارت کی ہیں البتہ جس اقدام کی ضرورت ہیں وہ ابھی تک نظر نہیں آیا۔

قبل ازیں عنصرمنظور حسین نے زوم کانفرنس باقائدہ کا اغاز کرتے ہیں زوم کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیااور شرکاء کو خوش آمدید کہا اس موقع پرتحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کانفرنس کا اغاز کرتے ہوئے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد و تحریک جاری رکھتے ھوئے یورپی یونین سمیت دنیا بھر میں اپنی کیمونٹی کے زریعے ہندوستان کا مکروہ چہرہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو دکھائینگے۔

تحریک کشمیر یوکے مرکزی رہنما فہیم کیانی نے کہاکہ ہندوستان ایک سیکولرملک ھونے کا دعویٰ دار  ہونےکے باوجود کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبابیٹھاھے بھارتی مظالم نے دنیا بھر کے ظالموں کے ظلم کو پیچھے چھوڑ دیا ھے اس موقع پر تحریک کشمیر جرمنی کے رہنماؤں فاروق بیگ، محمد ریاض شاہد،  پولینڈ سجاد سمیت یورپ بھر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ یورپ میں رہتے ھوئے مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ممبران اسمبلیوں،  انسانی حقوق سمیت دیگر این جی اوز اصل حقائق کے ساتھ ملاقاتیں کرے انہیں کشمیر کا موجودہ اور ستر سال سے جاری ہندوستانی مظالم کی داستانیں سنائے اور سیمینارز کے زریعے دکھائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم یورپ کے ازاد ہوائوں میں سانس لے رہے ہیں لیکن ہمارے کشمیری مائیں بہنیں ہر لمحہ ہمیں یادکرتے ھوئے کہتے ہے کہ کوئی ہیں جو ہمیں اس جنت نما کشمیر کو جہنم بنانے والوں سے چھڑائینگے۔

زوم کانفرنس میں تحریک کشمیر یورپ کے مرکزی رہنماؤں نے جدوجہد ازادی کو تیز کرنے کا اعادہ کرتے ھوئے مسئلہ کشمیر کو مزید بہتر انداز میں اٹھانے کا اعلان کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.