اٹلی کے ساتھ معاملات سنبھالنے کیلئے بنگلہ دیشی حکومت متحرک

0

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی حکومت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کچھ بنگلہ دیشی ورکرز نے اٹلی میں قرنطینہ کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے پوری کمیونٹی کیلئے مسائل پیدا ہوئے۔

ڈھاکہ میں وزارت خارجہ کے بیان میں ملکی میڈیا سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بغیر تصدیق ایسی خبریں نہ چلائے جس سے اٹلی کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہو، ترجمان نے بالخصوص بنگلہ دیشی میڈیا میں شائع ہونے والے اس بیان کا حوالہ دیا، جس میں اطالوی وزیراعظم کونتے سے منسوب کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیشی وائرس بم ہیں، حالاں کہ اطالوی وزیراعظم نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا ۔

ترجمان نے کہا کہ اٹلی میں کچھ بنگلہ دیشی ورکرز نے قرنطینہ کی خلاف ورزی کرکے پوری کمیونٹی کو وبا سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار کیا ہے ، جو افسوسناک ہے ، ترجمان نے کہا کہ میڈیا کو ایسی خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہئے ،جس سے اٹلی کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہو، 

بنگلہ دیشی کمیونٹی 

اٹلی میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک ہے ، اور ان میں سے بیشتر کے پاس ورک پرمٹ ہیں ، تاہم بنگلہ دیشی ورکرز کی جانب سے قرنطینہ رولز پر عمل نہ کرنے اور روم میں کمیونٹٰی میں 25 سے زائد کرونا کیس سامنے آنے پر یہ معاملہ اطالوی میڈیا میں آیا ہے۔

دوسری طرف بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں میں بھی 70 سے 75 افراد وبا سے متاثر نکلے، جس کے بعد اٹلی نے بنگلہ دیش سےفضائی رابطے معطل کئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.