اٹلی میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی، فوجی افسران سمیت 31 گرفتار

0

روم: اٹلی میں پولیس  نے کرپشن کے الزام میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور  فوجی افسران سمیت 31 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

ایک برس  طویل تحقیقات کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے، جس کے دوران کاروباری شخصیات اور کچھ فوجی افسران کے درمیان دفاعی خریداروں میں  کمیشن کے معاملات سامنے آئے ، جس سے ملک کو  کئی ملین یورو کا نقصان پہنچا ۔

اطالوی نیوز ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق ایک فوجی جنرل اور کرنل کو بھی گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے، جبکہ مسلح افواج کے افسران کو کمیشن کیلئے دئیے گئے کئی ملین یورو ضبط کرنے کی ڈگری جاری کی گئی ہے، ائر فورس کے افسر بھی فوجی بیجز کی تیاری اور استعمال کے حوالے سے  کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اطالوی وزیردفاع لورینزا گویرنی کا کہنا ہے کہ اگر یہ الزامات سچ ثابت ہوجاتے ہیں، تو یہ سنگین معاملہ ہوگا، کیوں کہ اس میں اعلیٰ فوجی افسران ملوث ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.