سائیکل چلاؤ، خود کو کرونا سے بچاؤ، اٹلی میں انوکھی مہم

0

روم: اٹلی کے علاقے بلونیا میں انوکھی مہم شروع کی گئی ہے، جس میں عوام کو سائیکل کی طرف راغب کیا جارہا ہے، اور بتایا جارہا ہے کہ سائیکلنگ سے دیگر فوائد کےساتھ وہ کرونا سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے بلونیا میں 700 سے زائد پوسٹر اور اشتہار لگائے گئے ہیں، زرد رنگ کے یہ پوسٹر بلونیا میں ہر طرف دیکھے جارہے ہیں ، ان میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل چلا نے سے آپ جسمانی فاصلہ یقینی بناسکتے ہیں، سائیکلنگ آپ کا امیون لیوم (مدافعتی قوت) بڑھاتی ہے، اس کے علاوہ یہ ہوا کو بھی صاف رکھنے میں مدد گار ہے، سائیکلنگ کے ذریعہ آپ خود کو بھی زیادہ وقت دے پاتے ہیں ، 

اس مہم کو بائی سائیکل کونسل بلونیا چلارہی ہے، اور مقامی بلدیاتی ادارے بھی اس میں شامل ہیں، پوسٹرز اور پمفلٹس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اس مہم کو پھیلایا جارہا ہے۔

مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ مقامی کمیونٹی اس میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، بلونیا میں 13 فیصد افراد کو صرف ایک کلومیٹر کار چلانی پڑتی ہے ، اور ایسے افراد کیلئے سائیکل بہتر چوائس ہے، اسی طرح اس سے زیادہ فاصلے والے افراد بھی کام پر جانے کیلئے اگر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں، تو اس سے ان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.