ایران کی ایک اور تنصیبات میں دھماکوں کے بعد آگ

0

تہران: ایران میں حساس تنصیبات پر دھماکوں اور آتشزدگی کا ایک اور بڑا واقعہ ہو ا ہے ، جس میں بھاری نقصان ہوا ہے۔

جون کے آخر سے جاری اس سلسلے نے ایرانی حکام کو چکرا کررکھ دیا ہے ، حکام اشاروں کنایوں میں ان واقعات کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیتے ہیں، تاہم انہوں نے براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔

تازہ واقعہ 

تازہ واقعہ جنوب مغربی شہر بوشر میں پیش آیا ہے، جہاں شپ یارڈ میں دھماکوں کے بعد خوفناک آگ بڑھک اٹھی اور کم ازکم 7 جہاز اس کی لپیٹ میں آگے ، آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے نظر آرہے تھے، تاہم نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق اس واقعہ میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ 7 جہازوں کو آگ لگنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ کو بجھانے کیلئے فوری امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ واقعہ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل ایران کی ننطاز ایٹمی تنصیبات سمیت کئی حساس مقامات اور پاور اسٹیشن بھی اسی طرح کے پراسرار دھماکوں کا نشانہ بن چکے ہیں ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.