پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ، دل میں چاقو گھسنے سے زخمی بچہ بچالیا 

0

کراچی ۔ پاکستان میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے طبی ماہرین نے دل میں چاقو گھسنے سے شدید زخمی ہونے والے 10 سالہ بچے کے دل کا کامیاب آپریشن کرکے بچے کی جان بچالی۔ جب بچے کو اسپتال لایا گیا تو اس کی حالت نازک تھی ، تاہم ہنگامی سرجری کے ذریعہ ڈاکٹر 10 سالہ بچےکی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

نواب شاہ کا رہائشی ریحان کھیل کے دوران دل میں چاقو گھسنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا، سینے سے شدید خون بہنے کے باعث بچے کی حالت نازک تھی ۔بچے کو فوری آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا جہاں ایک پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی، جو2 گھنٹہ جاری رہی، آپریشن میں این آئی سی وی ڈی کے پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن سہیل بنگش، ڈاکٹر عبدالستار شیخ اور اینستھیزیالوجسٹس ڈاکٹر محمد امین خواجہ نے حصہ لیا۔

والدین زخمی بچے کو پہلے کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں لے گئے مگر سب نے جواب دے دیا ۔ جس پر وہ ریحان کو این آئی سی وی ڈی لے کر آئے، ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کے دل کا پیچیدہ آپریشن کرکے اس کی جان بچالی۔ڈاکٹر عبد الستار شیخ اور ڈاکٹر سہیل بنگش کا کہنا تھا کہ لڑکے کا دل پھٹ گیا تھا، ہم نے سرجری کی اور بچے کی جان بچائی، ریحان کی زندگی خطرے سے باہر ہے، اور وہ تیزی سے ریکور کررہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.