اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بڑی مشکل حل

0

روم :اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کونئے تعینات ہونے والےسفیر پاکستان نے بڑی خوشخبری سنادی، اب انہیں اپنی شہریت کی تصدیق  کے لئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

سفیر پاکستان جوہر سلیم نے  بتایا کہ  وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے اٹلی میں سفارتخانے نے  پنجاب پولیس کے خدمت مرکز سے ڈیجیٹل لنک  قائم کرلیا ہے، اور اس کی بدولت اب شہریت کی تصدیق آن لائن کی جائے گی۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اب تین سے چاہ ماہ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ یہ عمل دو ہفتے کے اندر اندر مکمل ہوجائے گا۔

ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے، اور اس سروس کے بعد مزید  ای سروسز  متعار ف کرائی جائیں گی،جس سے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بہت آسانی ہوگی۔

دوسری جانب سفیر پاکستان نے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جون میں 77 فیصد زائد زرمبادلہ پاکستان بھیجنے پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان زیادہ موثر نظام قائم کرنے کیلئے کام کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.