ریٹائرمنٹ عمر کم کرنے اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حکومت کا موقف سامنےآگیا

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرکے 55 سال مقرر کرنے کی خود ساختہ خبریں مسترد کردی ہیں ، اور واضح کیا ہے کہ ملازمین کی سالانہ انکریمنٹ کے حوالے سے میڈیا کے کچھ عناصر کی پھیلائی گئی خبریں بھی درست نہیں، انکریمنٹ کا پرانا نظام چلتا رہے گا، اسی طرح ریٹائرمنٹ کی عمر بھی 60 سال ہی رہے گی۔

معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے میڈ یا کے ایک حصے کی طرف سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور انکریمنٹ کے حوالے سے چلائی گئی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی اقدام حکومت کے زیر غور نہیں، سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائر کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی ملازمین کو 55 برس میں ریٹائر کرنے کی خبریں چلارہے ہیں ، جو اس سے پہلے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 برس کرنے کی خبریں چلاتے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ان جعلی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب اور کے پی میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کیا ہے، اور 63 برس مقرر کی ہے، نہ جانے کچھ عناصر کیوں افواہیں پھیلا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پینشن کے لئے مستقل فنڈز مقرر کرنے پر غور کررہی ہے، تاکہ مستقبل میں بھی پنشن کے نظام کو تحفظ حاصل رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.