جرمنی اور یونان نے پاکستانی ڈیپورٹ کردئیے

0

برلن: جرمنی نے کرونا بحران کے بعد ایک بار پھر سیاسی پناہ میں ناکام رہنے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کو ڈیپورٹ کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ یونان نے بھی پاکستانی ڈیپورٹ کئے ہیں ۔ کرونا بحران کے بعد دونوں ملکوں کی یہ ڈیپورٹیشن کی پہلی کارروائی ہے ۔

جرمن اخبار "زوڈ ڈوئچے سائتنگ” کے مطابق فرینکفرٹ سے منگل 14 جولائی کو 19 پاکستانی ڈیپورٹ کئے گئے ہیں، ان پاکستانیوں کو اس طیارے میں پاکستان بھیجا گیا ہے، جو یونان سے آیا تھا اور یہ چارٹرڈ پرواز تھی ، یونان نے بھی اس خصوصی پرواز کے ذریعہ 10 پاکستانیوں کو واپس ان کے ملک بھیجا ہے۔

کرونا بحران کے بعد اکثر یورپی ملکوں نے غیرملکیوں کو ڈیپورٹ کرنے کا عمل روک دیا تھا، تاہم جرمنی نے سرکاری طور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا تھا، البتہ پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے یہ عمل رک گیا تھا، جرمنی افغان شہریوں کو بھی بڑی تعداد میں ڈیپورٹ کررہا ہے، اور افغانستان کو محفوظ ملک کا درجہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پناہ گزینوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز نے جرمن حکومت کو اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کرونا وباء کے دوران اس قسم کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.