ریٹائرڈ فوجیوں سمیت کئی محکموں کے پنشنرز کی پریشانی ختم

1

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنشنرز کو سہولت دینے کے لئے پاکستان پوسٹ نے حبیب بینک سے معاہدہ کرلیا، معاہدے سے پنشنرز کو بڑی سہولت حاصل ہوگی اور انہیں پنشن کیلئے طویل قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ وہ پنشن وصول کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج، پی ٹی سی ایل اور محکمہ ڈاک کے اپنے پنشنرز ملک بھر میں ڈاکخانوں سے پنشن وصول کرتے ہیں، تاہم ان کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے اور ادائیگی کا نان ڈیجیٹل طریقہ پنشنرز کے لئے مشکلات کا سبب بنتا تھا، خصوصا بزرگ پنشنرز کو قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر مواصلا ت و پوسٹل سروس مراد سعید نے پنشنرز کی سہولت کے لئے بڑا اقدام اٹھایا ہے ، اور پنشن کی ادائیگی کے لئے حبیب بینک سے معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدہ کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجیوں سمیت ڈاکخانوں سے پنشن وصول کرنے والے پنشنرز کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کئے جائیں گے، اور وہ پنشن اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں گے، اے ٹی ایم کے ذریعہ نکلواسکیں گے۔

اس اقدام سے بالخصوص ان بزرگ افراد کو سہولت ملے گی ، جو عمر یا بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتے ، اب یہ بزرگ اے ٹی ایم کے ذریعہ اپنے گھر کے افراد سے بھی پنشن منگوا سکیں گے ۔

1 Comment
  1. Tasadduq hussain says

    Good

Leave A Reply

Your email address will not be published.