اسٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث گروپ کے 6 دہشت گرد پکڑے گئے

0

کراچی: حساس ادارے نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ 6 دہشت گرد گرفتار کرلئےہیں،جن کا تعلق بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔

گرفتار دہشت گرد  ون کا تعلق کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث گروپ سے ہے،گرفتار دہشت گردوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،دہشت گردوں کو را نے افغانستان میں تر بیت دی تھی   ۔

کراچی کے ضلع غربی کے ایس ایس پی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہو بتایا کہ ان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،دہشت گرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے،ان کی گرفتاری سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے ہے،جس کا سرغنہ کمانڈر  بشیر زیب افغانستان میں ہے،اس سے پہلے ان کا کمانڈر آصف چھوٹو تھا جو مارا جاچکا ہے۔

گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں فورسز اور ان کی چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث  ہیں اوراہم تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.