دہلی پولیس نے فسادیوں سے مل کر مسلمانوں پر حملے کئے، بھارتی کمیشن نے تصدیق کردی

0

دہلی: بھارت کے اقلیتی حقوق کمیشن نے رواں برس کے آغاز میں دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں پولیس کی حملہ آوروں کے ساتھ ملی بھگت پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

کمیشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران مسلمانوں کے قتل اور املاک پر حملوں میں پولیس بھی شامل رہی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اقلیتی کمیشن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ فروری میں شہریت قانون کے خلاف بھارت بھر میں جاری احتجاج کے دوران دہلی میں مسلمانوں کے گھر، دکانوں اور گاڑیوں سمیت دیگر املاک کو منصوبہ بندی کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا، اس دوران 11 مساجد، 5 مدارس، ایک درگاہ اور قبرستان پر حملہ کئے گئے، کئی کو آگ لگائی۔

کمیشن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پولیس نے صورتحال کی ذمہ داری بھی مسلمانوں پر ڈالنے کی کوشش کی ، جو دراصل سب سے زیادہ متاثر ہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.