امریکی بلاگر سنتھیا کو ڈپورٹ کرانے کی پی پی کوششوں کو بڑا دھچکہ

0

اسلام آباد: بلاول سمیت پی پی پی قیادت اور سندھ کے وزرا کے غیر اخلاقی اسکینڈل ٹوئٹر کے ذریعہ سامنے لانے والی امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو ڈیپورٹ کرانے کی پی پی پی کوششوں کو بڑا دھچکہ لگا ہے.

وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں سنتھیا رچی کو کلین چٹ دے دی ہے، اور کہا ہے کہ امریکی بلاگر کسی غیر قانونی یا پاکستان مخالف سرگرمی میں ملوث نہیں ہے، سنتھیا کے پاس 31 اگست تک ویزہ موجود ہے۔ 

وزارت داخلہ نے یہ رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں پیش کی ہے، عدالت نے سینتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی پیپلزپارٹی کی درخواست پرحتمی دلائل آئندہ جمعہ کو طلب کرلیے ہیں ۔یپلزپارٹی نے سینتھیا ڈی رچی کو ویزہ ختم ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت پر زیادتی و بدسلوکی کا الزام، امریکی بلاگر کا نیا دھماکہ

دوسری جانب پیپلزپارٹی کےوکیل لطیف کھوسہ نےمیڈیا سےگفتگو میں دعویٰ کیا کہ سنتھیا غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہی ہیں،بزنس ویزا میں سنتھیا کی سرگرمیاں بزنس کے علاوہ سبھی کچھ ہیں، وہ کبھی میرانشاہ جاتی ہیں، اور کہتی ہیں پی ٹی ایم کی چھان بین کر رہی ہوں، کبھی کہتی ہیں ڈاکومنٹریز بنا رہی ہوں، وہ بھی بزنس ویزا کا حصہ نہیں ہے ،سنتھیا امریکہ میں بھی بینک کرپٹ ہے، یہ پیپلز پارٹی کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.