کرونا کے اثرات؛ اٹلی میں بھی مہنگائی میں اضافہ

0

روم: اٹلی میں بھی مہنگائی آگئی ،کرونا کی وجہ سے مسائل کا شکار کاروباری اداروں نے اپنی مصنوعات کی قیمت بڑھا دی ہے۔

پرتعیش اور فیشن کی اشیا فروخت کرنے والی کمپنی Salvatore Ferragamo نے اپنی مصنوعات کی قیمت میں 5 سے 7 فیصد اضافہ کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ کرونا بحران کی وجہ سے مصنوعات کی فروخت اور آمدن میں کمی ہوئی ہے، اس خسارے کو پورا کرنے کے لئے مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ، جن کا اطلاق اٹلی کے تمام ریجنز میں ہوگا۔

اس سے قبل اٹلی کے کئی اور مشہور برانڈز بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.