امیر کویت علیل ہوگئے، اختیارات کس کو منتقل کردیئے

0

کویت سٹی : کویت کے امیرِ الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے علالت کے باعث  اپنے کچھ اختیارات  ولی عہد کو سونپ دئیے ہیں، ان کی صحت یابی  تک ولی عہد یہ اختیارات استعمال کریں گے  ۔

کویت  کےامیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح  کی عمر 91 برس ہے، اور انہیں مختلف عارضے لاحق ہیں،انہیں طبی ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ امیر کویت نے 2006 میں تخت سنبھالا تھا ، اور  گزشتہ 14 برسوں سے وہ امیر کویت ہیں ۔

 گزشتہ سال دورہ امریکہ میں بھی  امیر  کویت کی طبعیت اچانک  ناساز ہوگئی تھی ، جس پر انہیں  اسپتال لے جانا پڑا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.