آیا صوفیہ میں نماز کے لئے قالین بچھانے کا کام شروع

0

استنبول: تاریخی آیا صوفیہ عمارت کو مسجد بنانے کے لئے کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، عمارت میں بازنطینی دور کی علامات کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نماز کے اوقات میں انہیں پردوں سے ڈھانپ دیا جائے گا، جبکہ مسجد میں نماز کے لئے قالین بچھانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے بھی اتوار کو آیا صوفیہ کا دورہ کرکے مسجد میں تبدیل کرنے کے کام کا جائزہ لیا تھا ، صدر کے دورے کے بعد منگل کو مسجد میں قالین بچھانے کا کام شروع ہوگیا ، جائے نماز میں صفوں کے نشان بھی لگائے جا رہے ہیں۔ آیا صوفیہ مسجد کے لیے مسجد نبوی کے گنبد کی طرح سبز رنگ کے قالین کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

آیا صوفیہ کو جمعہ سے پنج وقتہ نمازوں کے لئے کھولا جائے گا اور صدر اردوان خود بھی پہلی نماز جمعہ میں شرکت کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.