پاکستان میں نئے کرونا کیس سمٹ کر تین ڈیجیٹ کے قریب رہ گئے

0

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کے کیس سمٹ کر یومیہ تین ڈیجیٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں صرف 1323 نئے مریض سامنے آئے اور حکام پر امید ہیں اللہ کی خصوصی رحمت کی بدولت چند روز میں نئے کیسز ایک ہزار یومیہ سے کم جاسکتے ہیں، اس کے ساتھ صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار468 ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد صرف 51 ہزار 283 رہ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایسے وقت میں جب پڑوسی ممالک بھارت۔ ایران سمیت امریکہ، برازیل میں کرونا کے مہلک وار تیزی سے جاری ہیں، اسپین جیسا یورپی ملک دوبارہ عوام کی نقل و حرکت محدود کر رہا ہے اور اومان نے لاک ڈاؤن کردیا ہے، ایسے میں پاکستان پر اللہ کی خصوصی مہربانی سامنے آرہی ہے۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے اقدامات بھی رنگ لا رہے ہیں اور کرونا کیس سمٹتے جارہے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 اموات ہوئی ہیں جبکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد صرف 2394 رہ گئی ہے،باقی 48 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ گھروں پر قرنطینہ ہیں۔ آزاد کشمیر۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر موجود نہیں۔ کرونا مریضوں کے لئے مختص 1830 وینٹی لیٹر ز میں سے ملک بھر میں صرف 255 مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ باقی خالی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.