’’ارطغرل‘‘ کراچی آگیا، لوگ دیکھ کر حیران

0

کراچی: ارطغرل کراچی آگیا ،لوگ دیکھ  کرحیران رہ گئے، جی ہاں وہ کہتے ہیں ناں کہ دنیا میں ایک وقت میں تین ہم شکل افراد  موجود ہوتے ہیں، تو تاریخی ترک سیریل  ’’ارطغرل‘‘  کے ہیرو انجن التان کے ایک ہم شکل کراچی میں بھی نکل آئے ہیں۔

پی ٹی وی پر ڈرامہ نشر ہونے کے بعد ارطغرل کا ہم شکل نوجوان کراچی کا مصطفیٰ حنیف بھی یوٹیوب پر مقبول ہوتا جارہا ہے ، حنیف شہرمیں نکلتاہے، تو وہاں بھی لوگ اسے ارطغرل سمجھ کر  پکارتے ہیں،اس سے مل کرخوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

 مصطفیٰ حنیف یوٹیو ب پر بھی بہت سرگرم ہیں اور وہ سیاحتی حوالے سے ویڈیو بناتے ہیں، ارطغرل کے کردار سے مشابہت کے باعث یوٹیوب پر بھی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے،انہوں نے اب ارطغرل کی طرح گھوڑے پر بیٹھ کر بھی شوٹنگ کرائی ہے، جو بہت پسندکی جارہی ہے۔

مصطفیٰ حنیف کاکہنا ہے کہ وہ ترکی جانے کے خواہشمند ہیں اور وہاں جاکر اس تاریخی سیریل کی کاسٹ سے ملنا چاہتے ہیں،تاہم انہوں نے  ارطغرل کی حلیمہ سلطان یعنی اسریٰ  بلجیک سے ملنے کے لئے کسی خواہش کااظہار نہیں کیا۔

مصطفیٰ حنیف کاکہنا تھا کہ کچھ لوگ سیریل کی  کاسٹ کی ذاتی زندگیوں کے حوالے سے  بات کررہے ہیں،ہمیں سمجھناچاہئے کہ سیریل میں ان کے کردار اور ذاتی زندگی دو الگ چیزیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سیریل کے کرداروں کی ذاتی زندگی کے بارے میں الجھنے کے بجائے اس سیریل سے ملنے والے پیغام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔

مصطفیٰ حنیف نے بتایا کہ پی ٹی وی پر ڈرامہ نشر ہونے سے پہلے ہی ان کے کچھ دوست جویہ سیریل ٹی آرٹی پردیکھ رہے تھے، انہیں ارطغرل کے کردار سے  مشابہہ  قرار دیتے تھے،  لیکن جب قومی چینل نے  سیریل  نشر کرنا شروع کی،تو ان کے گھر والوں اور پھر انہوں نے خود بھی اسے  دیکھا تو اندازہ ہوا کہ  ان کاچہرہ واقعی ارطغرل سے  مشابہہ  ہے۔

چند روز قبل وہ مارکیٹ گئے تو وہاں بھی کچھ لوگ ان سے ملنے لگے اور ارطغرل کے کردار کے بارے میں باتیں کرنے لگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.