بھارتی فورسز کو کرونا نے گھیر لیا ،ہزاروں اہلکار متاثر

0

دہلی: چین کے ساتھ جاری کشیدگی، اور پاکستان کے ساتھ کنڑول لائن پر چھیڑ چھاڑ کے دوران بھارتی فورسزکے لئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی ہے، بھارت میں کرونا کی خراب ہوتی صورتحال کی لپیٹ میں بھارتی فوجی بھی آگئے، اور اب تک ہزاروں اہلکار وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں میں بھی کرونا پھیل رہا ہے، اور اس سے بالخصوص بی ایس ایف سمیت نیم فوجی دستوں  کے وہ اہلکار زیادہ متاثر ہورہے ہیں، جنہیں قرنطینہ مراکز پر تعینات کیا گیا ہے، حکام نے سرکاری طور پر7 ہزار سے زائد اہلکاروں کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بھارت میں  کرونا کی صورتحال تیزی سے خراب ہوتی جارہی ہے، اور اب تک ملک میں13 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں، یومیہ نئے مریضوں کی تعداد بھی 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، اور ہفتہ کے روز 49 ہزار مریض سامنے آئے تھے ، جبکہ ایک روز میں مزید 757 افراد کی کرونا سے اموات ہوئی تھیں۔

 بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کرونا سے زیادہ متاثر ہے، اوراس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار متاثر ہوچکے ہیں۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے ترک خبرایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ فورس کے10 اہلکار کرونا میں مبتلا ہوکرموت کے منہ میں جاچکے ہیں،جبکہ ایکٹو کیسز  کی تعداد بھی 1370 ہے ، اسی طرح  سی آر پی ایف کے 15 اہلکار ہلاک اور 1500 ایکٹو کیس موجود ہیں، انڈوتبتین فورس میں 516 ایکٹو کیس ہیں۔

 بھارتی فورسز میں تیزی سے پھیلتے کرونا پر مودی حکومت بھی تشویش میں مبتلاہے، اور وزیرداخلہ امت شا نے اس حوالے سے ان فورسز کے سربراہان کے ساتھ خصوصی اجلاس بھی کیا ہے۔

اجلاس میں  اہلکاروں کےدرمیان سماجی فاصلہ  یقینی بنانے کے لئے فاصلہ کیا گیا ہے کہ جہاں زیادہ بیرکس دستیاب نہیں ہیں ، وہاں خیمے لگائے  جائیں گے ، لیکن سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.