تحریک انصاف اٹلی کا پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر پارٹی سے اظہار تشکر

0

بیرگامو:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوسال مکمل ہونے اور پی ٹی آ ئی بیرگامو کی ضلعی تنظیم سازی کیلئے پی ٹی آ ئی اٹلی کی جانب سے اٹلی کے شہر بیرگامو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کی صدارت صدر تحریک انصاف اٹلی و کوآرڈینیٹر برائے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان چوہدری آصف علی باجوہ اور چیئرمین پی ٹی آ ئی اٹلی چوہدری بشیر بسال نے کی۔

تقریب کے آرگنائزر صدر پی ٹی آ ئی بیرگامو قیصر تارڑ، شمریز گوندل،فرحت گوندل، دلاور ورک نے تقریب کے مہمانوں کا استقبال کیا۔

تقریب میں صدر پی ٹی آ ئی اٹلی چوہدری آصف علی باجوہ نے بیرگامو ضلع کی تنظیم سازی کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو کرپشن،  معاشی حالات کی خرابی ، توانائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سابق حکمرانوں کی جانب سے ورثے میں ملے تھے تاہم دو سال کے مختصر عرصے میں تحریک انصاف کی حکومت نے ان مسائل پر نہ صرف قابو پایا بلکہ ملک کو درست سمت پر چلانا شروع کر دیا ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ بھاشا ڈیم سمیت توانائی کے دیگر منصوبے شروع کرکے عمران خان نے ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں اور یہی لیڈر کا وژن ہوتا ہے ۔

آصف باجوہ نے مزید کہا کہ بیرگامو میں منعقدہ تقریب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے وژن اور عزم کے ساتھ ہیں اور ہر قدم پر ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے موجودہ حکومت نے کشمیریوں کی آزادئ کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور عمران خان ہی مسئلہ کشمیر حل کروائیں گے۔

اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آ ئی بیرگامو قیصر تارڑ نے کہا کہ عمران خان ایک سوچ اور وژن کا نام ہے جس نے 22  سال کی انتھک محنت اور ساتھیوں کی قربانیوں کے نتیجے میں حکومت حاصل کی ہے، دو سال میں عمران خان نے جس طرح ملک کو ایک نئی سمت دی ہے اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہاتیر محمد اور طیب اردگان نے بھی ملائیشیا اور ترکی کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے کئی سال جدوجہد کی تھی اور عمران خان بھی تمام مسائل سے نمٹ کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کردیں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سینئر چیئرمین اور رہنما پی ٹی آ ئی چوہدری شمریز گوندل نے کہا کہ بیرگامو نے ثابت کردیا ہے کہ وہ تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں، کورونا وائرس نے سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو بھی معطل کررکھا ہے تاہم جلد ہی بیرگامو میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اٹلی سمیت یورپ بھر سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں والی بال،کبڈی، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آ ئی چوہدری بشیر بسال نے کہا کہ عمران خان نے بھاشا ڈیم سمیت توانائی کے دیگر منصوبے شروع کرکے ذاتی فائدے کے لیے منصوبے بنانے والوں کی سیاست کو ختم کردیا ہے، توانائی کے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضامن ثابت ہونگی۔

تقریب سے پی ٹی آ ئی کے جنرل سیکریٹری نثار وڑائچ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مرزا محمد خالد، عاطف بسرا، خان رضوان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.