ائیر چیف انور مجاہد کی آرمی چیف سے ملاقات

0

راولپنڈی: ائیر فورس کے چیف مجاہد انور خا ن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیر چیف مارشل نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے آرمی چیف سےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں ملکی دفاع اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر رحمٰن ملک نے ملک میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہااور اندرونی سلامتی سے متعلق سینیٹ کمیٹی کی حمایت کایقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.