اٹلی میں سالوینی کی مقبولیت کم ہوگئی

0

روم: کرونا بحران نے اٹلی کے تارکین وطن مخالف رہنما اور سابق وزیرداخلہ ماتیو سالوینی کی مقبولیت کم کردی ، کرونا بحران کی وجہ سے سالوینی کا ریلیوں کا موقع نہیں مل رہا ، اور ان کی مقبولیت میں کمی کی ایک وجہ یہ قرار دی جارہی ہے، ان کی مقبولیت میں کمی کی خبر ایسے موقع پر سامنے آئی ہے ، جب سینیٹ نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی بھی منظوری دی ہے۔

بی بی سی کے مطابق رواں ہفتے ہونے والے پول میں سالوینی کی دائیں بازو کی جماعت کی مقبولیت کم ہوکر 25 فیصد پر آگئی ہے ، تاہم اب بھی ان کی لیگ پارٹی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے ، جبکہ پی ڈی 21 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،47 سالہ سابق وزیر داخلہ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ کرونا بحران سمجھا جارہا ہے ، جس کے دوران وہ اپنی روایتی ریلیاں نہیں نکال پارہے ، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سیلفیاں بھی کم آرہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.