پنجاب میں طلبا ہوجائیں ہوشیار، غیر قانونی یونیورسٹی کیمپسز انہیں پھانسنے کیلئے ہیں تیار

0

لاہور: پنجاب کے طلبا ہوجائیں ہوشیار، جعلی سب کیمپس قائم کرکے انہیں لوٹنے کے لئے ہیں معروف نجی جامعات تیار، اور تشویش کی بات یہ ہے کہ ان نجی جامعات میں دو بڑے میڈیا گروپوں کی جامعات بھی شامل ہیں۔

یہ میڈیا گروپ اپنے چینلز پران غیر قانونی سب کیمپس کی بھی تشہیر کرنے سے دریغ نہیں کرتے، جنہیں دیکھ کر طلبا ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور پھر جب انہیں حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ اپنی رقم اور تعلیمی سال دونوں داؤ پر لگا چکے ہوتے ہیں ، اس لئے داخلوں سے قبل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاکر متعلقہ یونیورسٹی اور اس کے سب کیمپس کے بارے میں ضرور تصدیق کرلینی چاہئے ۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن نے اس حوالے سے 6 نجی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی کیمپسسزکی فہرست بھی جاری کردی ہے، طلبا کے لئے جاری الرٹ میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ سپیرئیر کالج کے بہاولپور، فیصل آباد، خانپوراور سرگودھا کے کیمپس غیر قانونی ہیں۔

واضح رہے کہ سپیرئیر گروپ کا میڈیا گروپ بھی ہے ، اسی طرح ایک اور بڑے گروپ کی یونیورسٹی آف لاہورکے گجرات ، اسلام آباد اور پاکپتن سب کیمپس غیر قانونی ہیں۔

خیال تہے کہ رہے کہ پنجاب حکومت چند ماہ قبل بھی ان غیرقانونی سب کیمپسز کیخلاف کارروائی کی کوشش کی تھی ، جس پر بالخصوص دو میڈیا گروپ جو تعلیم کے کاروبار سے بھی وابستہ ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت بالخصوص پنجاب کے وزیرتعلیم کے خلاف مہم شروع کردی تھی،اور پھر ان کے دباؤ پر ایک مشترکہ کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب سب سے زیادہ غیر قانونی سب کیمپس چلارہی ہے، جو  بہاوالپور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں چلائے جارہے ہیں۔

اسی طرح نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس نے بہاوالپور ، گجرات، رحیم یارخان اور سیالکوٹ جبکہ ہجویری یونیورسٹی نے شیخوپورہ اور قرشی یونیورسٹی نے مریدکے میں غیر قانونی کیمپس قائم کررکھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.