ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی پاکستانیوں کو یوم آزادی پر منفرد مبارکباد

0

استنبول: تاریخی ترک سیریل ’’ارطغرل‘‘ کی پاکستان میں مقبولیت دونوں دوست ملکوں میں عوامی سطح پر محبت میں اضافے کا سبب بھی بن گئی ہے ، عید ہو یا خوشی کا کوئی اور موقع ’’ارطغرل ‘‘ کے کردار عظیم ترک روایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستانیوں کی محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ۔

اب یوم آزادی پر بھی ارطغرل اور حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں انجن التان اور اسریٰ بلجیک نے پاکستانیوں کیلئے منفرد انداز میں مبارکباد اور محبت کا پیغام بھیجا ہے۔

حلیمہ سلطان یعنی اسریٰ بلجیک نے اس موقع پر پاکستانی پرچم کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگ کا لباس زیب تن کرکے ویڈیو پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتی ہوں ، اور پھر آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

دوسری طرف انجن التان یعنی ارطغرل نے اس موقع پرخصوصی طور پر استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور پاکستانی قونصل جنرل بلال پاشا کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ،انہوں نے پاکستانیوں کے لئے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام ریکارڈ کرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.