جنرل باجوہ کی سعودی عرب میں ملاقاتیں، پاک سعودی تعلقات کے مستقبل کا تعین ہوگا 

0

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ اعلیٰ سطحی دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید اور کمانڈ جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں فوجی تعاون بڑھانے اور مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اور شاہ سلمان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جنرل باجوہ کو سعودی عرب نے ایسے موقع پر دورہ کی دعوت دی ہے ، جب کشمیر پر او آئی سی اجلاس نہ بلانے پر پاکستان نے پہلی بار برملا سعودی قیادت سے شکوہ کیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متوازی اسلامی بلاک بنانے کی بات کی تھی، جس پر سعودی عرب نے ناراضگی دکھاتے ہوئے پاکستان میں جمع کرائے گئے 3 ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر واپس نکا ل لئے۔

ذرائع کے مطابق فوجی قیادت کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات کا رخ متعین کرے گا، پاکستان کشمیر پر سعودیہ کے کردار سے ناراض ہے، اور آرمی چیف بھی اس حوالے سے سعودی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں آرمی چیف کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فوج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.