اوورسیز پاکستانیوں کی ریکارڈ ترسیلات، یورپ میں اٹلی بازی لے گیا

0

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر وزیراعظم عمران خان کا دل خوش کردیا ہے.

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرکے اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی ترقی میں کردار کو اجاگر کیا, انہوں نے کہا کہ جولائی میں ریکارڈ 2 ارب 76 کروڑ 80 ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں ،جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ، جون کے مقابلے میں جولائی میں 12 فیصد زائد ترسیلات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ برس   سے 36 فیصد زائد رقوم اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں بھیجیں ۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’پاکستانی معیشت کیلئے مزید اچھی خبر‘‘۔

 

جولائی میں سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجا جو 82 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہیں ، 53 کروڑ81 لاکھ کے ساتھ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا ، امریکہ سے ترسیلات زر میں کمی ہوئی ہے ، جو جون میں 45 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں جولائی میں کم ہوکر 25 کروڑ ڈالر پر آگئیں۔

یورپی ممالک

یورپی ممالک میں اٹلی میں مقیم پاکستانی سرفہرست ہیں ، جنہوں نے 4 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں ، جرمنی سے 3 کروڑ 53 لاکھ ، فرانس 3 کروڑ 29 لاکھ ، اسپین 3 کروڑ 89 لاکھ ،یونان2 کروڑ ، بیلجئیم 2 کروڑ 32 لاکھ،ہالینڈ 45 لاکھ ، سویڈن 48 لاکھ جبکہ ڈنمارک سے 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.