سعودی عرب کا حریف ملک قطر پاکستان سے تعلقات  مزید مستحکم کرنے لگا

0

 اسلام آباد: ایسے وقت میں جب پاکستان کے سعودیہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، سعودی عرب کے  خطے میں حریف ملک قطر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں قطر کے سفیرشیخ سعود بن عبدالرحمٰن الثانی نے ملاقات کی،جس میں انہوں نے پاکستانی قیادت کے لئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی   کا خصوصی پیغام پہنچا یا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے  نئے سفیر کا خیر مقدم کرتے   ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ آپ کی تعیناتی سے پاک قطرتعلقات مزید مستحکم ہونگے، خطےمیں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.