مہنگائی کی تپش سعودی شہری بھی محسوس کرنے لگے

0

ریاض: سعودی عرب بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا ہے، سعودی شہری بھی مہنگائی کی تپش محسوس کرنے لگے، کرونا بحران اور تیل قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ٹیکسوں میں تین گنا اضافہ کردیا تھا،جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں افراط زر کی شرح میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں6 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

یکم جولائی سے سعودی عرب نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو 5 فی صد سے بڑھا کر 15 فی صد کردیا ہے، جس سے بیشتراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خوراک سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہے، جس کی شرح میں 14 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں سوا 7 فیصد اضافہ ہوا ہے ،

سعودی معیشت یمن کی جنگ، تیل قیمتوں میں کمی اور کرونا بحران کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، اورحکومت ان سے نکلنے کیلئے ایک طرف ٹیکس میں اضافہ کررہی ہے، تو دوسری جانب سرکاری ملازمین کی مراعات بھی کم کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.