اطالوی لڑکی سے زیادتی میں ملوث 3 تارکین وطن پکڑے گئے 

0

وینس: اٹلی میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے 3 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تینوں کی عمریں 18 برس سے کم ہیں، لڑکی کو ساحل پر تنہا پاکر زیادہ کا نشانہ بنایا گیا، ان میں سے 2 نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ تیسرا وہاں کھڑا تماشا دیکھتا رہا۔.

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق وینس سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ اطالوی لڑکی لیگنانو کے ساحل پر دوستوں کے انتظار میں بیٹھی تھی کہ اس دوران 3 تارکین وطن نوجوانوں نے اس پر حملہ کیا، ان کے جانے کے بعد متاثرہ اطالوی لڑکی نے فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو اطلاع دی، جس کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی، اور انہیں اسی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔

ان میں سے 2 کا تعلق البانیہ سے ہے، جبکہ تیسرا مصری ہے، یہ تینوں میلان سے لیگنانو پہنچے تھے، ان کی عمریں 16 سے 17 برس کی بتائی گئی ہیں۔

دوسری طرف فرولی وینزیا ریجن سے نادرن لیگ کے سیکورٹی کونسلر پائیرپالو رابرٹو نے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اور ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.