اٹلی میں دوبارہ لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں، حکومت نے اہم اعلان کردیا

0

روم: اٹلی میں کررونا کیسز میں اضافے کے بعد ملک میں نئے لاک ڈاؤن کے حوالے سے باتیں گردش کررہی ہیں  تاہم حکومت نے اس حوالے سے اب اہم اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ان اطلاعات پر گرد بیٹھ گئی ہے۔

اطالوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نیا لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا، اور اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

وزیر صحت رابرٹو سپرانزا نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ صورتحال کا موازنہ فروری اور مارچ کی صورتحال سے نہیں کیا جاسکتا، اس وقت صورتحال بہت خراب تھی اور وبا کنٹرول سے باہر ہورہی تھی، تاہم اب ہمارا صحت کا نظام بہت مضبوط ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپتالوں میں زیادہ متاثرہ مریضوں کے لئے بستروں کو دگنا کردیا ہے ، اسی طرح مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود صورتحال قابو میں ہے، اور مریضوں کی تعداد فرانس اور اسپین سے بھی کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.