نوازشریف کیلئے لندن میں بھی پریشانی شروع

0

 لاہور: ن لیگ کے قائد  نوازشریف کو لندن میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، کیوں کہ عدالتیں اب ان  کے حوالے سے جاری احکامات کی لندن میں بھی تعمیل  کرانے کے لئے حکم جاری کررہی ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے  جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل کو غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے  ریفرنس میں وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی لندن میں  تعمیل کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

گزشتہ روز سماعت  میں ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بشیر احمد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کر دی، جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اپنی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہے۔

ان کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے ملزم کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی، انہوں نے بتایا کہ ملزم 6 ماہ سے بیرون ملک ہیں۔

اسپیشل پراسکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، ملزم میر شکیل کیخلاف فرد جرم عائد کر کے ٹرائل جلد شروع کیا جائے۔

عدالت نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.