حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک اور سہولت فراہم کردی

0

اسلام آباد: حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک اور سہولت فراہم کردی، اب انہیں پاکستان کے دورہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا اور نہ ہی آبائی ضلع سے درخواست جمع کرانے کی پابندی کرنی پڑے گی.

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سینٹر سے تمام سمندر پار پاکستانی پاسپورٹ بنواسکیں گے ، اس کے علاوہ انہیں او پی ایف کارڈ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ یہ دفتر اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف ) میں قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے زمینوں سے متعلق تنازعات فوری حل کرنے کے لئے بھی طریقہ کار وضح کررہے ہیں ، اور جلد اس پر عمل شروع ہوجائے گا، اسی طرح اسلام آباد کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے، جس سے لوگوں کے ساتھ فراڈ کو روکا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.