چین نے عمران خان اور عاصم باجوہ کی تعریف میں بیان جاری کردیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفارتخانے نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر بیان کا خیرمقدم کیا ہے ، اور سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھانے میں سی پیک اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔

چینی سفارتخانہ کا بیان ایسے موقع پر سامنےآیا ہے، جب اتھارٹی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے امریکہ میں مقیم صحافی احمد نورانی کے الزامات کا مفصل جواب دیا ہے، اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ان پر اعتما د کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔

چینی سفارتخانے کے بیان کو عاصم سلیم باجوہ پر بالواسطہ اعتماد کا اظہار قرار دیا جارہا ہے۔

سفارتخانے نے عاصم سلیم باجوہ کی زیر قیادت کام کرنے والی سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم منصوبے کو آگے لےجانے کے لئے پرعزم ہیں، سفارتخانے نے کہا ہےکہ دونوں ملکوں کی قیادت مشترکہ مستقبل کے لئے کام کرتی رہے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.