بچوں کو ڈاکٹر بنانے کے خواہشمند ہوجائیں ہوشیار

0

اسلام آباد: اپنے بچوں کو ڈاکٹر بنانے کی خواہش رکھنے والے ہوجائیں خبردار، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے دور میں رجسٹرڈ کیے گئے 10 میڈیکل کالجز کو غیر قانونی قرار دے کران کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے، لہذا ان کالجز میں داخلوں سے بچا جائے۔

پی ایم ڈی سی کے جاری پبلک نوٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن نے جن 10میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کی تھی ، انہیں منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 20-2019 میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات بھی پی ایم ڈی سی کے رجسٹرڈ کالجز میں اپنے آپ کو ایڈجسٹ کریں۔نوٹس کے مطابق جب تک پی ایم ڈی سی ان میڈیکل کالجزکا معائنہ نہیں کرے گا۔ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی، جسے اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے۔

سندھ میں جن میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے، ان میں کراچی کا سرکاری ڈاؤ ڈینٹل کالج، فضائیہ رتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپور خاص اور خیرپور میڈیکل کالج شامل ہیںَ۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج کے پی کے، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز کا ڈینٹل سیکشن بھی داخلوں کے لئے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.