اٹلی میں کرونا کیس بڑھ گئے، برلسکونی بھی اسپتال منتقل 

0

میلان: اٹلی کے سابق وزیراعظم برلسکونی جو کرونا میں مبتلا ہیں، انہیں گھر سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں، تاہم ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ برلسکونی آئی سی یو میں نہیں ہیں، انہیں میلان کے سین رافیل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،

برلسکونی کی جماعت فروزا کے رکن پارلیمنٹ ڈیبورو براگمینی کا کہنا ہے کہ ان کے رہنما کو کھانسی تھی ، اور عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے احتیاطاً انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، دوسری طرف اٹلی میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، اور گزشتہ 13 دنوں کے دوران یومیہ کیس ایک ہزار سے بڑھ گئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.