اٹلی: بیرون ملک جانے والوں کیلئے بھی کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تیاری

0

روم:دنیا کے بیشتر ممالک نے کرونا سے بچاؤ کے لئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے رکھا ہے، تاہم اطالوی حکومت نے ایک قدم آگے جاتے ہوئےدوسروں کے احساس کی نئی مثال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب اٹلی سے جانے والے مسافروں کا بھی پہلے کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں صحت کے حکام نے فیصلہ کیا ہےکہ ملک سے باہر جانے والے مسافروں کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، روم اور میلان ائر پورٹ پر مسافروں کے لعاب کا ٹیسٹ لیا جائے گا، جس کا نتیجہ 30 منٹ میں آجاتا ہے، اور صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔

جن کے ٹیسٹ منفی آئیں گے، اس طرح اٹلی سے جانے والے مسافر محفوظ ہوکر جائیں گے، تاہم جن مسافروں کے ٹیسٹ پازیٹو آئیں گے، انہیں روم میں ہی اس وقت تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، جب تک ان کے ٹیسٹ نتائج منفی نہیں آجائیں گے، اور منفی آنے کے بعد انہیں سفر کی اجازت دی جائے گی۔

روم کے لازیو ریجن میں محکمہ صحت کے حکام نے اس منصوبے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ ہی اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.