اٹلی میں سالوینی پھر مشکل میں، کپڑے کس نے پھاڑ دئیے؟ 

0

فلورنس: اٹلی میں تارکین وطن مخالف رہنما اور لیگا نارتھ پارٹی کے سربراہ سابق وزیرداخلہ ماتیو سالوینی کو ایک بار پھر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، انتخابی مہم کے دوران قریب سے گزرتی خاتون کا شدید نفرت کا اظہار، ان کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے، پولیس نے انہیں مشکل صورتحال سے بچایا۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی کے تارکین وطن مخالف رہنما ماتیو سالوینی علاقائی الیکشن کی مہم پر فلورنس کے قریب انتخابی مہم چلارہے تھے کہ اس دوران کونگو سے تعلق رکھنے والی ایک تارک وطن خاتون نے انہیں پکڑلیا، مذکورہ خاتون جو سالوینی کی تارکین وطن مخالف پالیسیوں سے بیزار نظر آتی تھی، اس نے سالوینی کی شرٹ پھاڑ ڈالی اور ان کے گلے میں موجود تسبیح نما چیز کو بھی توڑ دیا۔

واقعہ کی جو ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں موجود خاتون نے لیگ پارٹی کے سربراہ کا گلا  پکڑا ہوا ہے، اور وہ سالوینی سے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے شور کررہی ہے، وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مذکورہ خاتون کو پکڑ کر ہٹایا، تاہم اس وقت تک وہ سالوینی کی شرٹ پھاڑ چکی تھیں، پولیس نے مذکورہ 29 سالہ خاتون کو حراست میں لے کر وارننگ دے کر چھوڑ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا یہ اقدام کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ وہ وہاں سے گزر رہی تھیں، اور سالوینی کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ  سکی۔

سالوینی کا موقف

سالوینی نے پھٹی ہوئی شرٹ کے ساتھ تصویر اپنے فیس بک پیج پر شئیر کی ہے، اور کہا ہے کہ خاتون اچانک ان کے سامنے آگئی، مجھے گالیاں دیں، شرٹ پھاڑ دی اور کہا کہ تم نئی شرٹ خرید سکتے ہو، سالوینی نے لکھا ہے کہ اس خاتون کے غصے کا انہوں نے مسکرا کر جواب دیا، انہوں نے مزید لکھا کہ اٹلی کے آزادی پسند مرد و خواتین زندہ باد۔ انہوں نے اٹلی کی سرکاری خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ہر کسی کے سیاسی و مذہبی خیالات میں فرق ہوسکتا ہے، لیکن اس کا جواب تشدد نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.