میرشکیل کیلئے نئی مشکل، نوازشریف کے تعاقب میں لندن کون پہنچا؟

0

لاہور: نیب کے ہاتھوں اراضی کیس میں گرفتار جنگ اور جیو میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو ڈاکٹروں کی جانب سے مکمل فٹ قرار دینے کے بعد اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب ان کے شریک ملزم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کا معاملہ لندن پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اراضی کیس میں گرفتارجنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل کو لاہور کے اسپتال سے نیب نے جیل منتقل کردیا ہے، وہ گرفتاری کے بعد کافی عرصہ سے اسپتال میں تھے، تاہم اب ڈاکٹروں نے انہیں مکمل فٹ قرار دے دیا، جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے، اس دوران میر شکیل نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

نوازشریف کا لندن میں تعاقب

میر شکیل الرحمن کے اس کیس میں نوازشریف شریک ملزم ہیں، اور اب وارنٹ ان کا لندن میں تعاقب کریں گے، احتساب عدالت لاہور نے نوازشریف کی مسلسل غیرحاضری پر ان کے وارنٹ  جاری کئے تھے، اور وزارت خارجہ کے ذریعہ ان کی تعمیل کا حکم دیا تھا، جس پر نوازشریف کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیج دئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق متوقع طور پر پیر کو نوازشریف کی رہائشگاہ پر یہ وارنٹ وصول کرائے جائیں گے جبکہ ان کی رہائشگاہ پر بھی انہیں چسپاں کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.