اٹلی میں انسانی اسمگلرز سرگرم، پولیس کی کارروائی

0

روم: اٹلی میں پولیس نے انسانی اسمگلرز کےبڑے نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی ہے، جو دیگر یورپی ممالک اور افریقہ تک پھیلا ہوا ہے،اس گروہ کیخلاف کارروائی کے دوران اس کے 14 کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں، جو تمام غیر ملکی ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ گروہ کے مزید کم ازکم 4 کارندوں کی تلاش میں ہیں۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انسانی اسمگلروں کا عالمی گروہ ہے،جس کے تانے بانے یورپ کے دوسرے ممالک اور افریقہ سے ملتے ہیں، جن غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان پر غیر قانونی امیگریشن میں ملوث ہونے، حوالہ کے ذریعہ غیر قانونی ٹرانزیکشنز اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.